بی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

151
on violation of court order

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں رہنماں کے خلاف درج سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بی این پی (مینگل) کے اختر لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے یکم نومبر کو اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔