علی امین گنڈا پور کا سولرائزیشن منصوبے کو حتمی شکل دینے کا حکم

176
difficult financial situation

 پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

دوران اجلاس وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، جیلوں اور پولیس اسٹیشنز کی سولرائزیشن کی جائیگی، دیگرسرکاری دفاتر، ٹیوب ویلز اور اسٹریٹ لائٹس کو بھی سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا، سرکاری عمارتوں اور ان کی بجلی کی ضروریات کا ڈیٹا اکھٹا کرہے ہیں، اب تک 13 ہزار یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ 13 ہزار یونٹس کی سولرائزیشن کے لیے 73 ہزارمیگاواٹ سولرسسٹم درکار ہیں، ان یونٹس کی سولرائزیشن سے سالانہ 92 ملین یونٹس شمسی بجلی پیدا ہوگی، یہ منصوبہ 10 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، بجلی بلوں کی مد میں تقریبا 2 ارب روپیسالانہ بچت ہوگی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پرعملدرآمد کے لیے ہوم ورک کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، مساجد اور مدارس کی سولرائزیشن منصوبے پر بھی جلد عملدرآمد شروع کیا جائے، منصوبے کے تحت صوبے میں 7 ہزارمساجد اور 3 ہزارمدارس کی سولرائزیشن کی جائے گی۔