پاکستان اور چین کی انڈس شیلڈ فضائی جنگی مشق 2024 اختتام پذیر

191
Indus Shield Air Combat Exercise

راولپنڈی:  پاکستان اور چین کی انڈس شیلڈ فضائی جنگی مشق 2024 اختتام پذیر ہوگئی۔ایک پاکستانی ایئربیس پر ہونے والی مشق میں پاک فضائیہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آئی) کے مطابق فضائی مشق میں چین ایئرفورس ہائی ٹیک آلات کے ساتھ شریک ہوئی ۔ جے سولہ اور جے دس سی لڑاکا طیاروں نے مشق میں حصہ لیا ۔

مشق میں زمین سے فضا تک انتہائی کارگر ایچ کیو بائیس ڈیفنس سسٹم اور الیکٹرانک وار فیئر کیلئے انتہائی اہم ایئر بورن وائی ٹی جی نائن کا استعمال کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کےجے ٹین سی اور جےایف سیونٹین بلاک تین لڑاکا طیاروں نےجنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کامیاب انڈس شیلڈ فضائی جنگی مشق اتحادی ممالک کے ساتھ پاک فضائیہ کی مشترکہ آپریشنل تیاری کا ثبوت ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی فضائی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔