دریائے سندھ بچائو تحریک کا اہم اجلاس‘17نومبرکواحتجا ج کااعلان

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ بچائو تحریک کا اہم اجلاس پی ٹی آئی سندھ کی میزبانی میں عادل ہائوس کراچی میں منعقد کیا گیا اجلاس میں دریائے سندھ بچائو تحریک میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی پارٹی کے سید زین شاہ، جی جی ڈی اے رہنما سردار رحیم، نیشنل پیپلزپارٹی کے مسرور جتوئی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ طاہر مجید، جمعیت علمائے اسلام کے قاری محمد عثمان، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجواور کاشف خاصخیلی، سمیت دیگرنے شرکت کی، اجلاس میں ارسا ترمیمی ایکٹ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش قرار دے دیا گیا سندھ کو بنجر بنانے کی سازش میں صدر آصف علی زرداری نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے اجلاس میں سندھ دشمن منصوبے کے خلاف قرارداد منظور بھی کی گئی قرارداد میں آصف علی زرداری کو سندھ بنجر بنانے کی سازش میں سہولت کار ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اجلاس میں اپنے قانونی حقوق کے تحت عوامی آگاہی اور احتجاجی مہم کو جاری رکھنے کا عہد کیاگیا۔ اجلاس میں 17 نومبر کو سندھ بھر میں تحصیل سطح پر دریائے سندھ بچائو تحریک کی جانب سے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔