جماعت اسلامی کو موقع ملا تو پاکستان کی تقدیر بدل دینگے ‘فرحان بیگ

106
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر مرزا فرحان بیگ اللہ والا ٹائون میں اپنی مددآپ کے تحت تعمیر کی گئی سڑک کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے ہیں‘ اس موقع پر سیکرٹری توفیق الدین صدیقی بھی موجود ہیں

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی علاقہ کورنگی غربی اللہ والا ٹائون نے اپنی مددآپ کے تحت مسجد رحمت کے اطراف میں 22لاکھ روپے کی لاگت سے گیارہ ہزار فٹ روڈ کی تعمیر کر کے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنما مرحوم سید عبدالرحیم سے منسوب روڈ کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں نے سکھ اور چین کی سانس لی ہے ۔اس روڈ کا افتتاح گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری توفیق الدین صدیقی اور امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت پریقین رکھتی ہے یہ یوسی اور ٹائون پیپلز پارٹی نے بدترین دھاندلی غنڈہ گردی اور ریاستی طاقت کے ذریعے ہم سے چھینا تھا اس یوسی کے چاروں وارڈ جماعت اسلامی نے جیتے لیکن ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی کی گئی اور قبضہ یوسی چیئرمین اور قبضہ ٹائون چیئرمین کو لوگوں پر مسلط کیا گیا جس طریقے سے قبضہ میئر پورے کراچی پر مسلط ہے ۔جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ہم پاکستان کی تقدیر بدل دینگے اور پاکستان کو بحران سے نکال کر اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔