جنرل عاصم منیر 2028 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

211
Asim Munir will remain Army Chief till 2028

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر 2028 تک آرمی چیف رہیں گے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے اور سروسزچیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

پاس ہونے والے نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے اور سروسز چیفس کی توسیع کی مدت بھی 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے جبکہ سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی اور توسیع کے دوران رینک کی مدت یا عمرکی پابندی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔

بل کے تحت پاک فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا، تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔