نیویارک: حکام نے پی نٹ گراچی کو ریبیز وائرس کے خدشات پر ہلاک کردیا

241

نیو یارک: مشہور پالتو جانور پی نٹ گراچی کو نیو یارک ریاست کی جنگلی حیات کے حکام نے ریبیز وائرس کے خدشات کی بنیاد پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پی نٹ گراچی کے مالک، مارک لونگو، نے اسے 7 سال کے دوران سوشل میڈیا کا ستارہ بنا دیا تھا، جس نے دل کو چھو لینے والی پوسٹوں کے ذریعے ہزاروں مداحوں کو متوجہ کرلیا تھا اور بہت مشہور ہو گیا تھا ۔

30 اکتوبر کو، نیو یارک کی محکمہ ماحولیاتی تحفظ (DEC) اور کیموگ کاؤنٹی کے صحت کے حکام نے مشترکہ طور پر پی نٹ گراچی کو اس کے مالک مارک لونگو کو دیگر پالتو جانوروں ریکون، فریڈ سمیت گرفتار کرلیا تھا بعد میں پی نٹ گراچی ہلاک کر دیا ۔

DEC کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھریلو ماحول میں وحشی جانور صحت کے خطرات پیدا کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب تحقیق کے دوران ایک شخص کے پی نٹ گراچی کے کاٹے جانے کی اطلاع ملی ہو کیونکہ اس جانور نے ایک شخص کو کاٹ لیا تھا۔

نیوز کے مطابق، دونوں جانوروں کا ریبیز وائرس کے ٹیسٹ کے لئے معائنہ کیا گیا۔ حکام نے وضاحت کی کہ نیو یارک کے قوانین کے تحت وحشی جانوروں کو صرف لائسنس یافتہ جنگلی جانوروں کے بحالی کاروں کے پاس رکھا جا سکتا ہے۔ لونگو نے بتایا کہ اس نے لائسنس کے حصول کا عمل شروع کر دیا تھا، مگر وہ DEC کی رہنمائی سے محروم رہے۔

پی نٹ گراچی کی گرفتاری اور اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعے نے عوامی احتجاج کو جنم دیا، جس میں ہزاروں افراد نے پی نٹ گراچی کی واپسی کے لئے ایک عریضہ پر دستخط کئے تھے ۔

مارک لونگو نے اب قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ گرفتاری کے دوران ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی ۔ یہ واقعہ وحشی جانوروں کی گھر میں موجودگی اور ان کی حفاظت کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔