ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

234

ہانک کانگ : پاکستان نے آج ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آل راؤنڈر آصف علی نے 32 رنز بنائے جس میں 5 شاندار چھکے شامل تھے جبکہ محمد اخلاق نے 32 رنز اسکور کیے جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اس سے قبل ہفتے کو گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 3 وکٹوں پر 105 رنز بنائے تھے ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز ہی بنا سکی، حالانکہ ایوان جونز نے تیز رفتار اننگز کھیلی تھی ۔