محراب پور (جسارت نیوز) قمار خانے پر چھاپا، 3 قمار باز گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق غوری محلہ میں قمار خانے پر کارروائی میں صدام راجپوت، یاسین شیخ اور ناصر غوری کو آکڑا جوا پرچی اور جوا میں پکڑے گئے سامان اور نقدی سمیت گرفتار کرکے جوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی جو تصدیق بعد نائب علی شر کے حوالے کر دی ہے۔