پی ایف یو جے رہنماؤں کا دورۂ بدین سینئر صحافی محمد اسلم میمن اور کیمرہ مین امجد بھٹی کے انتقال پر تعزیت

119

بدین (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنماؤں اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدران لالہ رحمان سموں، خالد کھوکھر، جے پرکاش، اقبال ملاح نے دورۂ بدین کے موقع پر کھوسکی شہر میں سینئر صحافی حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق سینئر نائب صدر حاجی خالد محمود گھمن اور آبادگار رہنما طارق محمود گھمن کے بڑے بھائی اور مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما طیب گھمن کے والد کرنل مبارک گھمن اور سیاسی سماجی رہنما مبشر گھمن کے چاچا محمد الیاس گھمن کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ کی۔ صحافی رہنماؤں نے بدین میں سینئر صحافی محمد اسلم میمن کے انتقال پر بھی ان کے بیٹے تنزیل میمن، طحہٰ میمن سے ان والد کے انتقال پر تعزیت کی اور دُعا کی۔ صحافی رہنماؤں نے دورۂ بدین کے موقع پر نوجوان کیمرہ مین امجد بھٹی کے انتقال پر مرحوم کے بھائی سے اظہارِ تعزیت اور دُعا کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، سینئر صحافی اشرف عبداللہ میمن، مرتضیٰ میمن اور اشفاق احمد میمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔