سکھر: خیر محمد تنیو کی تعزیت

74

سکھر (نمائندہ جسارت) پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو نے لوکو شیڈ روہڑی پہنچ کر پریم لوکو زون کے صدر محمد اسحاق بلو کی وفات پر لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا اور فاتحہ خوانی و دُعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر لوکو رننگ اسٹاف کے رہنماء مسعود احمد مہر، لوکو زون کے جنرل سیکرٹری علی حسن ھکڑو، راشد شیخ، محمد رفیق مہیسر، وسیم سومرو، رسول بخش بلو، اسلم علی مہر، بہادر بڑو اور دیگر موجود تھے۔