راولپنڈی میں اسپین بالروں نے29 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

245

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سریز کے تیسرے ٹسٹ میں اسپین بالروں کی وجہ سے پاکستان نے انگلینڈ کو رن سے شکست دی۔ پاکستان کے اسپنرون نے اس ٹسٹ میں انگلینڈ کے سبھی بیس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کے اسپنروں نے بھی نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اس طرح اس ٹسٹ میںکل 29 کھلاڑیوں کو اسپنروں نے آوٹ کیا۔

اس میچ میں پاکستانی اسپنروں نے105.4 اوور میں374 رن دیکر18.70 کی اوسط اور0 31.7 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سبھی بیس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دو مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ لئے گئے جبکہ ایک مرتبہ ایک میچ میں دس سے زیادہ کھلاڑی ااوٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں کو اس ٹسٹ میں آوٹ کیا جس میں نو کھلاڑیوں کو اسپنروں نے آوٹ کیا۔ انہوں نے87.5 اوور میں345 رن دیکر38.33 کی اوسط اور58.55 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ لئے۔ انگلینڈ کے باقی دو وکٹ تیز بالر کت حصے میں آئے۔ روالپنڈی ٹسٹ میچ میں1161 بالوں پر719 رن دیکر24.79 کی اوسط اور3 40.0 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 29 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا۔

پاکستان میں کھیلے گئے ٹسٹ میچوں میں یہ ایک ٹسٹ میچ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ ایک ٹسٹ میں پاکستان میں سب سے زیادہ وکٹ جو اسپنروں نے حاصل کئے ہیں وہ32 وکٹ ہیں جو ملتان میںاسی سریز کے دوسرے ٹسٹ میں حاصل کئے گئے تھے۔اس ٹسٹ میں اسپین بالروں نے1244 بالوں پر752 رن دیکر23.50 کی اوسط اور7 38.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ32 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ دو مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے گئے تھے جبکہ ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے اسپنروں نے اس ٹسٹ میں انگلینڈ کے سبھی بیس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ایسا94.5 اوور میں383 رن دیکر19.15 کی اوسط اور5 28.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کیا گیا تھا۔ دو مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے اسپنروں نے112.3 اوور میں369 رن دیکر30.75 کی اوسط اور56.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے کسی بالر نے ایک اننگ میں پانچ وکٹ حاصل نہیں کئے تھے جسکے بعد ایک ٹسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فروری1980 میں پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹسٹ میں اسپین بالروں نے1201 بالوں پر366 رن دیکر 13.07 کی اوسط اور 9 42.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ28 کھلاڑی آوٹ کئے تھے۔ دو مرتبہ ایک اننگ میں ہانچ یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا جبکہ دو مرتبہ ایک میچ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستانی اسپنروں نے142.2 اوور میں255 رن دیکر14.16 کی اوسط اور4 47.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ18 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ایک مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا۔آسڑیلیا کے اسپنروں نے57.5 اوور میں111 رن یکر11.10 کی اوسط اور34.70 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ایک مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ اور ایک مرتبہ ٹسٹ میں دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا تھا۔