ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

219

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔؎مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دوسرے کواٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 105 رنز بنائے، گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فہیم اشرف اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹے تاہم محمد اخلاق نے جارحانہ بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، اسی طرح حسین طلعت 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، کپتان جے جے اسٹمس 6 جبکہ جیکس سنیمن 5 رنز بناسکے