کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے جبکہ آئین و قانون کی حکمرانی و بالادستی کے بغیر ملکی بقا، ترقی و استحکام ناممکن ہے مگر افسوس یہ بات حکمرانوں کے سمجھ میں نہیں آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی اورنگی ٹاؤن کے ذمہ دار رشید فضل کی اورنگی کے مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ننھی معصوم پوتی کی عیادت کے بعد معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء اسلم خان فاروقی نے رشید فضل کی ننھی پوتی کے لیے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی۔