کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ میںشاہ لطیف ٹاؤن سے درسی کتابیں چوری کا معاملہ، عدالت نے ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر دے دیا ۔پولیس نے ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا ،عدالت میں گرفتار دو ملزمان صابر شاہ طاہر شاہ کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو تین روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے مانیٹرنگ ٹیم کی نگرانی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے ایک گھر سے بڑی تعداد میں کتب برآمد کر لی گئیں تھیں۔