کرا چی(پ ر)جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کے ناظم مالیات شاہد انصاری کی بھاوج انتقال کر گئی۔ان کی نماز جنازہ مکہ مسجد گلشن مارکیٹ میں قاری منصور احمد کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے ناظم مالیات محمد اسلم شیخ،شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد،ناظم نشرواشاعت محمد قاسم جمال،ناظم علاقہ لانڈھی غربی حسیب احمد خان،نائب ناظم علاقہ انیس احمد،اکرم نصیر،مولانا جمال الدین،محمد ابراہیم انصاری،نبی اللہ انصاری ودیگر نے شرکت کی۔