پاکستان ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

179

ہانگ کانگ سُپر سکسز ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم دو میچز جیت کر کواٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

پہلے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے129 رنز کا ہدف دیا،محمد اخلاق نے 15 گیندوں پر 52 رنز بنائے،آصف علی نے14 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی ، جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 116 رنز بناپائی۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی،پاکستان نے 121 رنز کا ہدف 5 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا،آصف علی نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں جیت پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی،چیئرمین پی سی بی نے آصف علی، محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی۔

ہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی،ٹیم متحد ہو کر کھیلی، فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی،امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔