سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

244
Action of security forces

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں کارروائی کے دوران چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی پر آپریشن کیا۔فائرنگ تبادلے کے بعد چاروں کو ہلاک کردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارجیوں کے علاقہ سے مکمل صفائی کیلیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور پاک فوج وطن عزیز کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر انہیں شاباش دی۔