آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، عبدالعزیز عابد

197

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تحریک پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی شروع ہو گئی، جماعت اسلامی کے راولپنڈی دھرنے کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی شروع ہو گئی ہے، 5 آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ ہو چکے ہیں، اس کے نتیجے میں ملک کو سالانہ 140 کروڑ ڈالر کا فائدہ پہنچے گا، اسے عوامی ریلیف میں منتقل کیا جائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ساری صورتحال پر جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان کا خصوصی اجلاس بلا لیا، ملک بھر کی طرح ضلع غربی لاہور کے چاروں زونز میں اجتماع ارکان آج صبح 10:30 بجے منعقد ہوں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ارکان جماعت اسلامی سے خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم آئی پی پیز کے معاملات، قومی فلسطین کانفرنس اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ان اجتماعات کے ذریعے حق دو عوام کو تحریک اور ممبر سازی مہم تیز کرنے اور رابطہ عوام بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کریں گے، جماعت اسلامی غربی لاہور نے ضلع بھر کے ارکان کو ہر صورت بروقت شرکت کا پابند کیا ہے۔