اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ پارٹی سربراہ کو ہر روز 2 انگریزی روزنامے دیے جاتے ہیں، کپتان کے سیل کی بجلی ہر وقت بحال رہتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے،2 مشقتی شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔