آل کراچی فٹسال میلے میں آزاد شاہین ایف سی کامیاب

197

کراچی(پ ر )ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر 4 پر آل کراچی فٹسال میلے میں آزاد شاہین ایف سی نے سنگولین اسٹار ایف سی کو 2-0 سے ہراکر اگلے ر ائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے میچ میں کراچی آل اسٹارنے شاہ فیصل یوتھ کو 1-0 سے ہرادیا۔ آج آصف الیون کا مقابلہ شاہی ایف سی سے ہوگا۔ اہلسنت والجماعت لیاقت آباد ٹائون کے صدر حافظ ظہیراللہ اور جنرل سیکرٹری وزیرلالہ مہمان خصوصی ہوں گے۔