پاکستان شاہینز ٹریننگ کیمپ کا دوسرا روز

236

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ کا دوسرے روز کپتان محمد حارث سمیت احمد دانیال، زمان خان، محمد عمران جونیئر، یاسر خان، سفیان مقیم اور حیدر علی کیمپ میں موجود تھے۔ لیفٹ آرم اسپنر مہران ممتاز نے بھی پاکستان شاہینز کیمپ کو جوائن کر لیا، بقیہ 7 کھلاڑی بھی آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ عمر رشید، بیٹنگ کوچ عمران فرحت اور فیلڈنگ کوچ رفعت اللہ مہمند کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز کا ٹریننگ کیمپ 15 اکتوبر تک کراچی میں جاری رہے گا۔ پاکستان شاہینز ٹیم 16 اکتوبر کو کراچی سے اومان روانہ ہوگی جہاں پر 19 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ میچز کھیلے گی۔