حافظ نعیم کی صدارت میں جماعت اسلامی کا ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس کل طلب

335
To beautify the country, one has to light the lamp

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا اہم اجلاس کل اتوار کے روز طلب کرلیا۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے 46 ہزار ارکان سے بیک وقت مخاطب ہونگے، ملک بھر سے جماعت اسلامی کی خواتین ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

پارٹی اراکین کے لیے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں حق دو عوام کو تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، کسی بھی پارٹی کی طرف سے براہ راست تمام ارکان کی شرکت کا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔