روسی فوج کا ایک ہفتے کے دوران اوڈیسا پر چوتھا حملہ

182
یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا پر روسی فوج کے حملوں سے عمارت کھنڈر بن گئی ہے‘ چھوٹی تصویر میں تباہ شدہ مکان سے زخمی کو منتقل کیا جارہا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران یوکرین کے شہر اوڈیسا پر چوتھا حملہ کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق میزائل حملے میں ایک 16 سالہ لڑکی سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے۔ یوکرین کے بندرگاہی شہر پر ایک ہفتے کے دوران کیے گئے ڈرون حملوںمیں اب تک 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو ئے ہیں ۔ حملوں سے تجارتی بحری جہاز متاثر ہوئے ہیں اور خطے میں بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جو بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرین کی زرعی برآمدات کا ایک اہم مرکز ہے۔بدھ کے روز اوڈیسا پر ہونے والے حملے میں 9افراد ہلاک ہوئے اور پاناما کے پرچم والا کنٹینر متاثر ہوا تھا۔ یاد رہے کہ روس نے گزشتہ برس معاہدہ توڑ دیا تھا جس کے تحت یوکرین کو دنیا بھر میں بحیرئہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کی اجازت دی گئی تھی۔