پسنی کرکٹ کلب کادورہ گوادر کرکٹ اکیڈمی، حاجی حنیف نے استقبال کیا

183
گوادر: پسنی کرکٹ کلب کے کھلاڑی گوادر کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر میزبان حاجی حنیف حسین خطاب کررہے ہیں

گوادر (اسپورٹس ڈیسک) گوادر پسنی کرکٹ کلب پسنی کی ٹیم کا دورہ گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر کے چیئرمین حاجی عبدالحمید رشید کی دعوت پر پاکستان کرکٹ بورڑ انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ 2024 کے فائنلسٹ ٹیم پسنی کرکٹ کلب پسنی کے صدر محمد نعیم یاسین اور ڈسٹرکٹ اور پسنی کے سنیئر کھلاڑی اور پسنی کرکٹ کلب پسنی کے روح رواں و سکریٹری کپٹن یوسف نامی کی سربرائی میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے صدر حاجی حنیف حسین، سنیئر ممبر زاہد سعید، سنیئر کرکٹر و امپائر عطااللہ رسول بخش، جلیل جے ار اور سراحمد نے پسنی کرکٹ کلب کے ٹیم اور آفیشل کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے اْن کو خوش امدید کہا- اکیڈمی صدر حاجی حنیف حسین کی جانب سے پسنی کرکٹ کلب کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے لیکر اب تک کی اچیومنٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی حاجی حنیف حسین اور زاہد سعید نے پسنی کرکٹ کلب کو انٹر ڈسٹرکٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے اور فائنل میچ میں ناقابل فراموش کھیل اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہت تعریف کی اور مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے صدر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم نے حال ہی میں کراچی کا کامیاب دورہ مکمل کیا کہ جس میں پاکستان کے صف اول کے ڈپارٹمنٹس معین خان کرکٹ اکیڈمی، اغا خان جمخانہ، یونائنٹیڈ بینک کرکٹ اکیڈمی اور سعید خان کرکٹ اکیڈمی جیسے مایہ نازاکیڈمیز سے مدمقابل ہوا اور5 میں سے 2 میچ میں واضح کامیابی حاصل کی اس سے اکیڈمی کھلاڑیوں کو اس دورے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا گوادر کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڈیوں کو اکیڈمی کے مینٹور اور دنیا کرکٹ کے مایہ ناز شہر افاق لیجنڈری جاوید میانداد کے ساتھ ملاقات اور ون ٹو ون گفتگو کا شرف حاصل ہوا جو کسی خواب سے کم نھیں تھا اْس کیساتھ ساتھ اکیڈمی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ سپر ا سٹار کھلاڑیوں شاہین شاہ افریدی، سعود شکیل، میر حمزہ، معین خان اور سہیل خان سے ملاقات کرنے اور اْن سے آٹوگراف بھی لیے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان لیگ اسپنر طفیل قادر نے شاہین شاہ افریدی اور سعود شکیل کو بولنگ بھی کروائی کہ جس سے اکیڈمی کھلاڑیوں کو اس دورے سے بہت اچھا ایکسپوثر ملا واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے3 میچز سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی، کراچی جمخانہ اور لانڈھی جمخانہ بارش کی نذر ہوئے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان، یونائیٹڈ بینک کے سلیم بدر، منہاج احمد، اغا خان کرکٹ جمخانہ کے چیئرمین عبدالسلطان کیمانی، صابر خان، جاوید منصور اور سعید خان نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان ٹیلنٹ کی بہت تعریف اور حوصلہ افزاہی کی پسنی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے اکیڈمی کے نیٹ پریکٹیس اور دوسرے سرگرمیوں کے جگہوں کا وزٹ کیا محمد نعیم یاسین نے پسنی ٹیم کے ساتھ شہید یاسر سنی کانفروس ہال کم میوزیم کا دورہ بھی کیا محمد نعیم یاسین اور کیپٹن یوسف نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے پرفیشنل سیٹ اف اور پیشہ ورانہ کام کی بہت تعریف کی اور کہا کہ اکیڈمی بہت اچھا کام کر رہی ہے اور گوادر کرکٹ کے فروغ میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے محمد نعیم یاسین نے کہا کہ مجھے اکیڈمی آکر زاتی طور پر بہت خوشی ہو رہی ہے اور حاجی عبدالحمید رشید کی گوادر کرکٹ کیلیے قربانیوں اور حوصلہ افزائی کی جتنی بھی تعریف کی جاہے، وہ کم ھے۔ محمد نعیم یاسین نے اکیڈمی اور اْن کے کھلاڑیوں کیلیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اِن کی کارکردگی کو سراہا پسنی کرکٹ کلب کے تمام کھلاڈی نے اکیڈمی کے بہترین ماحول اور کانفرنس ہال کی بہت تعریف کی اور ہال کے اندر انفرادی طور پر تصویر کشی بھی کی۔