بھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، محسن نقوی

146
سرکاری ملازمین اگر ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو یہ حرام ہے، محسن نقوی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سمیت تمام ٹیمیں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گی۔ لاہور میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ملتوی یا منسوخ ہو نے کا عندیہ دیں۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں شرکت کریں گی 19 فروری 2025 کو شروع ہوگا ، فائنل میچ 9 مارچ کو ہونا ہے۔ میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے ہیں۔تاریخی طور پر پاکستان نے 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں کی۔