انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ سیکیورٹی انتظامات کے معترف

53

ملتان (نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز کولنگ ووڈجو اس وقت انگلش ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان پر ہیں نے پاکستانی سیکیورٹی اداروں تعریف کی جس میں ملتان پولیس کو انگلش ٹیم کی حفاظت پر اطمعینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ٹیموں کو فراہم کی جانے والی شاندار سیکیورٹی اور مہمان نوازی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان کے کرکٹ گرائونڈز ایک مرتبہ پھر عالمی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے کھلے ہیں،ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سیکیور ٹی کے بہترین پروٹوکول اور کھیلوں کے لیے ایک محفوظ اور خوش آئند مقام کے طور پر پاکستان کے مثبت امیج کو بحال کرنے میں مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ تاہم شائقین کرکٹ نے پال کولنگ ووڈ کی پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اس طرح کے مثبت اشارے اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ کولنگ ووڈ کی تعریف نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بڑھانے کا کام بھی کیا ہے،جنہیں اکثر ایسے ہائی پروفائل ایونٹس کی وسیع حفاظتی انتظامات کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ کولنگ ووڈ جیسی شخصیات کی جانب سے پاکستان کی طرف سے فول پروف سیکیور ٹی اور شاندار مہمان نوازی کا اعتراف عالمی کرکٹ برادری میں پاکستان کی طرف سے سب کیلئے ایک محفوظ اور خوش آئند ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔