اسپورٹس بورڈ نے اولمپئن رانا مجاہد علی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

174

اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس ڈیسک/رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اولمپئن رانا مجاہد علی سے اعلان لاتعلقی کردیا، پی ایس بی نے اپنی ویب سائٹ پر سے سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی حیثیت سے رانا مجاہد علی کا نام ہٹا دیا۔ سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی حیثیت سے رانا مجاہد علی کے کسی خط کو تسلیم نہ کیا جائے، یاسر پیر زادہ ڈی جی پی ایس بی کی ہدایت۔ ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ سیکریٹری کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کو ہوش آگیا، پی ایس بی نے اپنی ویب سائٹ سے ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو سیکریٹری کی حیثیت سے اولمپیئن رانا مجاہد علی کا کا نام ہٹا دیا گیا، یہ اقدام ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کی سخت ہدایت کے بعد اٹھایا گیا، ڈی جی پی ایس بی کے مطابق رانا مجاہد کے بطور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کسی لیٹر کو نہیں مانا جائے گا اور نہ ہی اس پر کوئی عملدرآمد ہوگا، دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایف آئی اے کو تمام مقدمات جن میں خصوصی طور پر سندھ بینک کا مکمل آڈٹ اور 113 آڈٹ پیرے جن میں جعلی کمپنی کے نام چیک اور اخلاق عثمانی کی بینک ٹرانزیکشن، آصف باجوہ کے دور میں ہونے والی بدعنوانی سمیت جعلی کیمپ تک تمام مقدمات کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی پی سی کو دینے کی ہدایت کی ہے۔