سندھ ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور

94

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ہائیکورٹ میں مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی۔