کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی

110

کراچی(این این آئی)منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب گھر میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ گیٹ نمبر ایک مہران سٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا ہے جبکہ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔