کراچی میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر رہیں

272

کراچی: شہر قائد میں ہفتے کے روز انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر رہیں، اس حوالے سے صارفین کی جانب سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کراچی میں انٹرنیٹ سروس کے جزوی طور پر بند ہونے کی  شکایات آنا شروع ہوئی تھیں، جو ہفتے کی رات گئے تک جاری رہیں۔ اس دوران تمام ذرائع سے انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے حوالے سے وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دریں اثنا ہفتے کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کے  موقع پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر رہی۔