کراچی کے شہریوں کے نام پرجاری غیر قانونی سمیں چمن بارڈر پرغیر ملکیوں کو فروخت ہونے لگیں

156
Illegal sims started being sold at Chaman border

کراچی: کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں جاری ہونے کا انکشاف ہوگیا۔

کراچی کے شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کی جانے لگیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں سمز برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں دو سگے بھائی میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کا انگوٹھا بائیو میٹرک سے حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی سم جاری کرتے تھے اور ملزمان نے اعتراف کیا کہ غیر ملکی باشندہ کامران افغانی ایک سم 1200 روپے میں خریدتا تھا اور کمیشن بھی دیتا تھا ۔

ملزمان غیر قانونی سم واردات کے دوران استعمال کرتے اور واردات کے بعد سم توڑ کر پھینک دیتے تھے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.