تائیوان میں طوفان کراتھون سے 2افراد ہلاک

102
تائیوان میں طوفان کراتھون کے زیر اثربلند لہریں ساحل سے ٹکرارہی ہیں

تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں جمعرات کے روز طاقتور طوفان کے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 2افراد ہلاک،2 لاپتا اور 123 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تائیوان کے مرکزی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراتھون مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ٹکرایا۔ تائیوان کی تمام کاؤنٹیوں اور شہروں میں دفاتر اور اسکول جمعرات کے روز بند رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کے آہستہ آہستہ کمزور ہونے اور ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔