قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے روز پریکٹس ،گرمی سے نڈھال

48

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں 7اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسرے روز پریکٹس کی ۔ گزشتہ روز صبح10 بجے قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کاآغازکیا ۔گزشتہ روز سہ پہر کی ٹریننگ میں کھلاڑیوں کو گرمی نے جھلسادیاتھالیکن صبح 10بجے بھی شدید گرمی اورحبس تھا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو باربار وقفہ لیناپڑاپاکستانی ٹیم نے دن کاآغاز ا سٹیڈیم کے 3 چکر لگاکرکیا۔دوسرے چکرمیں ہی قومی کھلاڑیوں کی حالت غیرہونے لگی جس کے بعد وقفہ کرلیاگیا۔وقفہ کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹنگ پریکٹس کی فیلڈ میں صرف ایک بیٹسمین اورایک بولرتھا،کوچز بھی میدان میں نہیں آئے جبکہ باقی تمام کھلاڑی انضمام الحق انکلوژرکیسامنے چھائوں میں کھڑے رہے۔پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں میںبابراعظم،شاہین آفریدی ،محمدرضوان اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملتان انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر کو ملتان میں ہوگا۔