ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تین فیصد کمی

138

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔ستمبرتر2024میں ملک میں 1.27 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85 ملین ٹن پٹرول،1.42ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.21ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پٹرول، 1.44ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔