درجنوں چینی باشندے  لبنان سے قبرص منتقل

142

لیماسول:تقریبا 80 چینی شہریوں اور ان کے غیر ملکی اہل  کو لبنان سے قبرص کی لیماسول  بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبرص میں چینی سفارت خانے کے حکام کے مطابق  شہریوں کے انخلا پر معمور بحری  جہاز پیر کی نصف شب لبنان کی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور 13 گھنٹے کے سفر کے بعد لیماسول پہنچا۔

  قبرص میں چینی سفارت خانے نے لیماسول بندر گاہ  پر ایک سروس ڈیسک قائم کیا تاکہ چینی ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کے غیر ملکی رشتہ داروں کے لئے متعلقہ دستاویزات پر کارروائی کے لئے ہنگامی خدمات فراہم کی جا سکیں۔