الیکشن کمیشن: سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 11سابق اراکین قومی اسمبلی نااہل قرار

257
not submitting annual returns

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق 11 اراکین کو نا اہل قرار دے دیا جبکہ سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نا اہل قراردے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین کو نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین بھی نااہل قرار دے دیے گئے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ان اراکین نے سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ، شمیم آرا پنور، محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے سات اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی، میر حمل اور دیگر شامل ہیں۔