آئی ایل ٹی 20لیگ: فخر زمان ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کریں گے

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ فخر زمان متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تیسرے ایڈیشن میں ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے بلے بازی کریں گے۔ فخر زمان کے ساتھ پاکستان کے اعظم خان اور محمد عامر بھی ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں ہوں گے، دونوں کو تیسرے سیزن کے لیے وائپرز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔