ریجنل انٹرکلب کرکٹ : بلے بازوں اور بولرز کی شاندار کارکردگی جاری

148

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکیشن کے تعاون سے ماسٹر آئل انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 5 میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلے میچ میں گڈلک کرکٹ کلب نے ناظم آباد کولٹس کو 128 رنز سے دوسرے میچ میں نیو سنگم کرکٹ کلب نے طوبی اسپورٹس کو 8 وکٹوں سے تیسرے میچ میں محمد حسین کولٹس کرکٹ کلب نے لاثانی اسپورٹس کو 104 رنز سے چوتھے میچ میں غازیانی اسپورٹس نے این کے یونیورسل کرکٹ کلب کو 75 رنز سے 5ویں میچ میں کنگ اسٹار کرکٹ کلب نے آر آر کرکٹ کلب کو 107 رنز سے ہرا دیا عباسی جم خانہ گرائونڈ پر گڈلک کرکٹ کلب نے 10-225 رنز 30،4 اوورز میں بنائے سبحان خان 54،اکبر خان 51،عاطف خان نے 38 رنز بنائے حظیفہ شہزاد نے 38-4 سید جبران 21-3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ناظم آباد کولٹس 10-97 رنز 14،5 اوورز میں بنا کر آئوٹ ہو گئی حظیفہ شہزاد نے 45رنز بنائے احسان اللہ 16-3 اکبرخان 12-3 وکٹیں حاصل کیں اسٹوڈنٹ گرائونڈ پر طوبی اسپورٹس 85 رنز 24،5 اوورز میں بناکر آئوٹ ہو گئی راشد خان نے35 رنز بنائے خیر زمان نے 19-5 عبدالحادی نے 04-2 وکٹیں حاصل کیں۔