مردان ڈویڑن نے قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی

156

پشاور(اسپورٹس ڈیسک) مردان ڈویڑن نے قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ سی کیٹگری کی ٹرافی اپنے نام کرلی، چیمپئن شپ میں ملک سے 8 ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میں مردان ڈویڑن نے ڈی آئی خان ڈویڑن کو 60 کے مقابلے 68 پوائنٹس سے شکست دی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی چیمپئن شپ سی کیٹگری ڈی آئی خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں 8 ڈویڑن کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بنوں، مردان،ڈی آئی خان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاوالپور، حیدآباد، میر پورخاص شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا فائنل مردان ڈویڑن اور ڈی آئی خان ڈویڑن کے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں مردان نے68-60 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر اے سی ڈی آئی خان فصیح اسحاق عباسی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ا سپورٹس ضم اضلاع رضی اللہ بیٹنی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایکٹنگ جنرل سیکرٹری فقیر محمد، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد نعیم خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔