پاکستانی 13 سالہ نوجوان نے جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

202

اسلام آباد: پاکستان کے 13 سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ شاہد نے جاپان میں ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی۔

اس مقابلے میں 15 سال سے کم عمر کے نوجوانوں نے حصہ لیا، جس میں حذیفہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ جیتنے کے بعد حذیفہ شاہد نے کہا کہ یہ کامیابی میری محنت اور عزم کا نتیجہ ہے اور میں یہ جیت اپنے ملک پاکستان اور اس کی عوام کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی سے پاکستانی قوم کو فخر محسوس ہونا چاہیے کیونکہ یہ فتح پوری قوم کی محنت کا ثمر ہے۔

حذیفہ کی جیت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور ان کی محنت و لگن کی تعریف کی جارہی ہے۔ اس کامیابی سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مزید مواقع ملنے کی امید ہے۔