آئینی ترامیم کا مسودہ اب راز نہیں رہا، سب کو مل چکا ہے، وزیر دفاع

349
Jail is the safest place in Pakistan

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ اب راز نہیں رہا، یہ سب کو مل چکا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ ہر لیڈر کے پاس پہنچ چکا ہے، اب یہ راز نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آئینی ترامیم پر اعتراض نہیں ہے کیوں کہ اُن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں بس انہیں دسمبر تک روک لیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ججز کے تقرر کا طریقہ کار اس وقت بھی عدلیہ کے پاس ہے، ایک ایک چیمبر کے 3، 3، 4، 4 وکیل جج ہیں، کوئی ہائی کورٹ میں ہے اور کوئی سپریم کورٹ میں بیٹھا ہے،یہ کیا ہو رہا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جوڈیشری کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔