ہر لمحہ ترقی: ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بن جائیں گے

410

نیویارک:ایلون مسک کی تمام کمپنیاں ہر لمحے ترقی کا سفر طے کررہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ بہت جلد دنیا کے (ڈالر کے لحاظ سے) پہلے کھرب پتی شخص بن جائیں گے۔

امریکی ادارے انفو ماکونیکٹ اکیڈمی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں، اسپیس راکٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت ایلون مسک کے تمام کاروبار لمحہ بہ لمحہ پھیلتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایلون مسک کو کاروبار کی دنیا میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور انہیں بااثر شخصیات میں سرفہرست شمار کیا جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی موجودہ دولت کا مجموعی حجم 250 ارب ڈالر ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

اکیڈمی کے مطابق ایلون مسک 2027ء تک دنیا کے ڈالر کے لحاظ سے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں۔ ان کی دولت کی شرح سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، جس سے واضح ہے کہ وہ ایک کھرب ڈالر کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے آدمی بن سکتے ہیں۔

عالمی کمپنیوں کے مطابق کمپیوٹر چپس بنانے والے نویڈیا کے مالک جینسین ہوئینگ 2028 میں ایک کھرب ڈالر کے مالک بن سکتے ہیں ۔ اسی طرح بھارت کے گوتم اڈانی بھی 2028 میں کھرب پتی بن سکتے ہیں۔