پشاور:افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی، قومی ترانے کا احترام نہیں کیا

307
Afghan students

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، وہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان قونصلیٹ کے عہدے داروں کو رحمۃ للعٰلمین کانفرنس کی دعوت دی گئی تھی، جس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے پاکستانی قومی ترانے کے دوران سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احترام نہیں کیا اور کھڑے ہونے کے بجاے اپنی نشست پر بیٹھے رہے۔

تقریب میں قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکا کھڑے ہوئے تاہم افغان قونصل جنرل کھڑے نہ ہوئے اور ان کی دیکھا دیکھی ان کے ساتھی بھی اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔

سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہوتا ہے۔