سکھر: مولانا صالح انڈھڑ ضلعی صدر حافظ عبدالحمید مہر سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب

246

سکھر (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سکھر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا صالح انڈھڑ 400 ووٹ لے کر ضلعی صدر، حافظ عبدالحمید مہر 433 ووٹ لے کر ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ جے یو آئی رہنماؤں مولانا ناصر محمود سومرو، حافظ محبت کھڑو نے انتخابات کرائے، بعد ازاں مولانا ناصر محمود سومرو نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا، انتخابات میں کامیاب نہ ہونے والے مد مقابل اُمیدواران امیر ضلع کے لیے درگاہ ہالیجوی شریف کے مفتی محمد طاہر نے 167 جبکہ سیکرٹری جنرل کے لیے قاری عبدالغفار سومرو 126 ووٹ حاصل کر سکے۔