ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم سٹی پولیس نے بھٹائی نگر والے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ملزمان غلام مرتضیٰ بروہی اور مور برڑو کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ڈاکٹر موسیٰ ابڑو نے ایس ایچ او سٹی حنیف مہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان دبئی میں کام کرتے تھے، 2 ماہ قبل یہ دبئی سے واپس آئے اور یہاں انہوں نے جرائم کی وارداتیں شروع کیں، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے 17 موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں، 2پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف لوٹ مار، ناجائز اسلحہ رکھنے کے 3 الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔