حیدرآباد: ایس ایس پی کا فیضانِ مدینہ کا دورہ

138

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پھلیلی محمد پریل موریو اور ایس ایچ او پھلیلی سب انسپکٹر غلام علی دل بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کے دورے کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار محمد جہانزیب عطاری، محمود عطاری اور مولانا رضوان عطاری نے ایس ایس پی کا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دنیا بھر میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق ویڈیو پریزنٹیشن دکھائی، دعوتِ اسلامی کا مختصر سا تعارف پیش کیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے کمسن طالب علموں سے ملاقات کی اور اچھے ماحول میں کمسن بچوں سے گفتگو کی۔ آخر میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کو دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کیے گئے۔