جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی نصب

109

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت پر مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی فضاء قائم و دائم رکھنے کے لیے ڈی ایس پی مارکیٹ کے آفس میں میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ٹائون چیئرمین مصطفی بلال شیخ، امن کمیٹی کے عمران سہروری، تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ٹی ایم سی ڈائریکٹرز و دیگر نے شرکت کی۔ جشن ولادت جوش و جذبے سے منایا جائے گا، پولیس جلوسوں کی نگرانی کرے گی، جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی نصب کردیے گئے جس کی مانیٹرنگ سٹی تھانہ سے کی جائے گی، پولیس اہلکار جلوس کی گزرگاہوں اور ہر چوک پر تعینات ہوں گے اور ٹریفک پولیس مینجمنٹ بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں پیش پیش ہوگی۔