بدین: ’’برانڈ ایمبیسیڈر پروگرام‘‘ ورکشاپ منعقد کرنے کیلیے اجلاس طلب

101

بدین (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (نشانِ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ بدین منظور علی سومرو نے انتظامی انصاف اور شہری ذمہ داریوں کو فروغ دینے کے لیے ’’برانڈ ایمبیسیڈر پروگرام‘‘ ورکشاپ منعقد کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پرنسپل گورنمنٹ اسلام ڈگری کالج پروفیسر ہارون رشید، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پروفیسر عرفانہ بلوچ، ڈی ای او سیکنڈری اور ڈی ای او پرائمری آفس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ/ سیمینار کا مقصد طلباء کو برانڈ ایمبیسیڈر پروگرام سے متعلق آگاہی دینا ہے، یہ طلباء محتسب کے کردار اور افعال کے بارے میں معلومات اپنے ساتھیوں اور عام لوگوں میں پھیلائیں گے۔ انتظامی انصاف اور شہری ذمہ داریوں کو فروغ دینے کے لیے ورکشاپ/ سیمینار منعقد کرنا اہم قدم ہے، 24 ستمبر کو گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج میں منعقد ہونے والے سیمینار میں انتظامی انصاف کی فراہمی میں محتسب آفس کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی، جس میں شہری ذمہ داریوں کو فروغ دینا اور طلباء کے ذریعے کمیونٹی کی رسائی کو بڑھانا، جنہیں مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔