آج مسلم امہ کے لیے بڑاہی قابل احترام دن ہے‘وزیراعلیٰ

93

اچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرور کونین حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن مسلم امہ کے لیے بڑا ہی قابل احترام دن ہے،آپؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے وقار کو قائم رکھ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضورؐ نے اپنی تعلیمات سے سارے عالم کو منور کردیا اور جہالت کا خاتمہ کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام مساوات کا درس دیتا ہے اور غریبوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے،اسلام نے ہرایک کے حقوق مقرر کیے ہیں ہمیں اپنی اقلیتوں کا بڑا احترام ہے،ہمیں بھائی چارے کی مثال قائم کرکے ، ایک دوسرے کے کام آنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رحمت للعالمین ؐ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،آپ ؐ کی تعلیمات وسیرت پر عمل کرکے ہم ایک مثالی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں،آج اس بابرکت موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔